جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا۔ جمعہ کوپاکستان کے 26ویں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس آصف کھوسہ سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، نیوی و فضائیہ کے سربراہان، وفاقی وزراء، مشیروں اور اہم عہدوں

پر تعینات دیگر شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ۔چیف جسٹس  11 ماہ کے لیے اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں اور اسی سال دسمبر میں ریٹائر ہو جائیں گے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے گزشتہ روز عدالتی اصلاحات اور زیر التواء مقدمات نمٹانے کے عزم اور چارٹر آف گورننس بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا تھا کہ اس میں صدر مملکت، عدالت، انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے سربراہان اور فوج شامل ہو تاکہ کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کی حدود میں مداخلت نہ کرے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…