جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آصف علی زرداری کا دوماہ میں ضلع بدین کا تیسرادورہ بھی ضلع کے عوام کوکوئی ریلیف نہ دلاسکا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنگریو(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا دوماہ میں ضلع بدین کا تیسرادورہ بھی ضلع کے عوام کوکوئی ریلیف نہ دلاسکا ‘شدیدخشک سالی کے شکارضلع بدین کی زراعت تباہ ہونے اورلاکھوں کاشت کارشدیدمعاشی بدحالی کا شکارہونے کے باوجود

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین کے یکے بعددیگرے ہونے والے ضلع بدین کے دوروں کے دوران کسی قسم کا پیکیج نہ ملنے اورکوئی بڑاترقیاتی منصوبہ نہ دینے پرنہ صرف کاشت کارطبقہ بلکہ عام باشندے بھی مایوسی کااظہارکرتے نظرآتے ہیں جبکہ خودپاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداراورکارکن جوکہ اپنے شریک چےئرمین کے دوروں کے دوران اس پسماندہ ترین ضلع کے لیے میگا ترقیاتی پروجیجکٹوں کی منظوری کی توقع کررہے تھے وہ بھی دبے لفظوں میں مایوسی کااظہارکررہے ہیں ضلع بدین میں پاکستان پیپلزپارٹی کواپنے سابق رہنما ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکی سیاسی مخالفت کا سامنا درپیش ہے مرزافیملی کے پاس اس وقت بھی قومی اسمبلی اورسندھ اسمبلی کی ایک ایک سیٹ موجودہے جبکہ ضلع کی بلدیاتی سیاست پربھی مرزاگروپ کی گرفت ہے جس کے توڑ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کی قیادت اپنے شریک چئیرمین کے مسلسل دوروں کواہم سمجھ رہی تھی مگرآصف علی زرداری نے اس اشوکی طرف دیکھنا اوراپنے سب سے بڑے ناقد ڈاکٹرذوالفقارعلی مرزاکا ذکرکرنا مناسب نہیں سمجھا جبکہ قدرتی وسائل سے مالامال مگرترقی کے حوالے سے پسماندہ ترین ضلع کودرپیش مسائل کے حل کااعلان نہ کرنے پرآصف علی زرداری کے گزشتہ دودوروں کی طرح موجودہ دورے نے بھی ضلع کے عوام خاص طورپرکاشت کارطبقے میں مایوسی پیدا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…