جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومتی وزراء کو اخلاق سے عاری گفتگو زیب نہیں دیتی : طلال چوہدری

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالحکیم (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما، سابق وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزراء کو اخلاق سے عاری گفتگو زیب نہیں دیتی ۔اگر ایسا ہوتا رہا تو بدقسمتی سے سیاستدانوں بارے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائیگا۔ بگڑ ے ہوئے سیاستدانوں کو اخلاقیات کی اکیڈمی جوائن کرنی چاہئے سیاستدانوں پر کیچڑ اچھالنا پارلیمنٹ اور عوامی نمائندوں کی تضحیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو بار بار جھوٹ بولنا جانتا ہو سیاست میں

بداخلاق بدتمیز ہو بگڑی اچھالنے کاماسٹر ہو اور یوٹرنوں کاسونامی اور چاپلوسوں کا آئی جی ہو اسکو عمران خان صاحب شاباش دیتے ہیں اسوقت ملک شدید بحرانوں کاشکار ہے روزبروزعوام مہنگائی بیروزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومتی وزاراء کو صرف ذاتیات پر مبنی کرپشن کے الزامات اور نت نئے ہتھکنڈوں سے فرصت نہیں ہے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت وقت نے اپنے اقتدار کے پانچ ماہ مکمل کر لئے ہیں مگر ابھی تک انہوں نے عوام کو برداشت کرنے اور صبر کا لولی پاپ دے رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…