اسلام آباد(آن لائن) 300سے زائد درآمدی اشیا پر ڈیوٹی پر 5 فیصداضافے کاامکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے پیش کیے جانے والے دوسرے منی بجٹ میں افغانستان سے تازہ وڈرائی فروٹ کی درآمد کے علاوہ ادویات کی تیاری میں استعمال ہونیوالے سو سے زائد اقسام کے خام مال مال، ٹریکٹرز، ہائی وے ڈمپ ٹرک، الیکٹریکل سکوٹر و بائسائیکلز کیلیے قابل چارج بیٹریاں، نٹ بولٹ، سونا،چاندی،ہیرے جواہرات،
سچے موتی، وٹامن اے، بی سمیت دیگر وٹامنز، فش فیڈ، پولٹری فیڈ و ان کی تیاری میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت مجموعی طور پر تین سو سے زائد اشیاء4 کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی میں پانچ فیصد تک اضافہ کئے جانیکا امکان ہے جبکہ ٹیرف لائنز پر نظر ثانی کرتے ہوئے پانچ فیصد، دس فیصد،پندرہ فیصد اور بیس فیصدکے نظر ثانی شدہ ٹیرف سلیب متعارف کروائے جانیکا بھی امکان ہے۔