لاہور (آن لائن) بیوروکریٹ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی مشکلات مین مزید اضافہ ہو گیا۔ احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احد خان چیمہ پر فرد جرم عائد کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہاں کو طلب کر لیا ۔ احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف امدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت کی ، جیل حکام نے احد چیمہ کوجیل سے عدالت کے ربرو پیش کیا، دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے بتایاکہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کی جاچکی ہیں جس پر عدالت نے احد چیمہ
پر فرد جرم عائد کردی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے کمرہ عدالت میں صحت جرم انکارکیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوان کو طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کرتے ہوئے 30 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق آمدن سے زائد اور ناجائز اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے جن کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے جبکہ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بھی بنائی ہیں ۔