پشاور(آن لائن) منی لانڈرنگ کے الزامات میں افغان بڑے بڑے تاجروں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات میں افغان تاجروں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہیں قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دو روز قبل منی لانڈرنگ کے الزامات میں افغان تاجر کی گرفتاری کی گئی تھی
منی لانڈرنگ کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں سخت اقدامات شروع کئے ہیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر خصوصی مشین بھی نصب کی گئی ہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا میں ایف آئی اے ، خیبرپختونخوا پولیس اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے وفاق کو ارسال کردہ کارکردگی رپورٹ پر وفاق نے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان محکموں کی کارکردگی کو بہتر قرار دیاہے ذرائع کے مطابق خیبر بازار ، بورڈ ، شعبہ بازار ، فقیر آباد ، افغان کالونی ، رنگ روڈ ، اتحادکالونی ، یکہ توت ، حیات آباد ، یونیورسٹی روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر چھوٹے اور بڑے افغان تاجروں کی نگرانی کی جارہی ہیں مختلف کاروبار سے وابستہ افغان تاجر جو کہ یکہ توت وینو سرائے ، شعبہ بازار سمیت دیگر مقامات پررہائش پذیر ہیں کی افغانستان آمد و رفت کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ جبکہ انکے جانب سے غیر قانونی جعلی شناختی کارڈز کے بارے میں بھی تحقیقات جاری ہیں اور اس سلسلے میں بعض افغان تاجروں کو بھی طلب کیاگیا ہے منی لانڈرنگ کے الزامات میں افغان بڑے بڑے تاجروں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات میں افغان تاجروں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہیں