ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے بڑے شہر میں ’’شارٹ ٹرم اغوا ء‘‘کی وارداتیں ،تاجر کا بیٹا اغواء کے بعد پولیس کے سامنے ورثاء کے حوالے کیاگیا لیکن پولیس دیکھتی رہ گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کرلیا گیا، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں نے پھر سر اٹھالیا ہے، گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کیا گیا،

ایسٹ زون پولیس کے سامنے مغوی کو چھوڑا گیا مگر پولیس دیکھتی رہ گئی۔مغوی کو چھوڑنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان تاوان ملنے کے بعد مغوی عمران کو چھوڑ رہے ہیں جبکہ پولیس قریب ہی موجود ہے۔مغوی عمران کے والد نے کہاکہ میرے بیٹے کو شارع فیصل پر ریسٹورنٹ سے اغوا کیا گیا، اغوا کار گاڑی میں سوار تھے ان کے پاس بڑے اور چھوٹے ہتھیار تھے۔مغوی عمران کے مطابق اغوا کار مجھے سپرہائی وے، دو دریا اور گھارو میں لے کر گھماتے رہے اور تاوان ملنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔والد نے کہا کہ کچھ لوگوں پر شک ہے مقدمات گھارو اور معمار تھانے میں درج ہیں۔ذرائع کے مطابق شارٹ ٹرم اغوا کی واردات ایسٹ زون میں ہوئی تھی، نجی ریسٹورنٹ کے مالک کے بیٹے کو رات گئے ڈیڑھ بجے اغوا کیا گیا تھا اور گاڑی میں گھمانے کے بعد تاوان کے حصول کے بعد رہا کردیا گیا۔ملزمان نے مغوی عمران کو تین گھنٹے تک شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھمانے کے بعد کراچی کے علاقے قیوم آباد میں چھوڑا، پولیس ملزمان کو تلاش کرتے ہوئے ان تک پہنچ گئی تھی تاہم ملزمان پولیس کے سامنے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔  شہر قائد میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتیں بڑھنے لگیں، گزشتہ روز ریسٹورنٹ مالک کے بیٹے عمران کو اغوا کرلیا گیا، پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہے



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…