جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے 10ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے قبائلی علاقوں (سابق فاٹا)سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے ملنے والی قبائلی علاقوں کے ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، جواد حسین، محسن جاوید، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبد الشکور نے ملاقات کی ہے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان،

وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیربرائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔ وفد کی جانب سے قبائلی علاقہ جات کے نمائندگان کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی میں نمائندگی بڑھانے کا مطالبہ پیش کیا گیا۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قبائلی علاقہ جات کیلئے بالترتیب 12اور 24نشستیں کی جائیں اور اس سلسلے میں مطلوبہ کارروائی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ قائم کرکے اقدامات کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…