اسلام آباد ( آن لائن)مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے کی باتیں بند کی جائیں،مجھے امید ہے کہ اسی وردی سے نقیب اللہ کو انصاف ملے گا،مجھے کسی کی بھی نیت پر کوئی شک نہیں، وزیراعظم،چیف جسٹس اور آرمی چیف اپنے وعدے ضرور پورے کریں گے،نقیب اللہ محسود کے نام پر کسی کو بھی فنڈ اکٹھے کرنے کی اجازت نہیں دی،جو بھی اس کیس سے مفاد اٹھانے کی کوشش کررہا ہے وہ ہمارے ساتھ نہیں،
اس کا خود ذمہ دار ہے،ہمارے تمہارے علاقے کی ضد چھوڑو، سارا ملک پاکستان ہے، قوم فوج کے ہاتھ مضبوط کرے تو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی۔جمعرات کو مقد مہ سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے کہا کہ کسی کو لیر و بر پشتون کے نعرے لگانے کی اجازت نہیں دے سکتا،پشتون قوم پاکستان کا حصہ ہے اور پاک فوج اس کی بھی محافظ ہے، دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے کی باتیں بند کی جائیں،وردی ملک میں امن و استحکام لارہی ہے، سیاسی جماعتوں کو وردی کیخلاف نعرے لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔محمد خان نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والا اصل میں پاکستان کے خلاف ہے، مجھے امید ہے کہ اسی وردی سے نقیب اللہ کو انصاف ملے گا،قوم صبر اور تھوڑا انتظار کرے،یہ قانونی معاملہ ہے، ہماری قوم کے لوگ دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہوں گے،وزیراعظم،چیف جسٹس اور آرمی چیف اپنے وعدے ضرور پورے کریں گے،مجھے کسی کی بھی نیت پر کوئی شک نہیں، ایک سال کے دوران میں نے کیس کا نتیجہ نکلتا دیکھا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانت منسوخ کرکے ملزموں کو جیل بھیج دیا،کیس کو ذاتی مفاد یا کسی کے خلاف استعمال کرنے سے اصل مقصد پیچھے چلا جائے گا،ہر کوئی انصاف چاہتا ہے، سارے لوگ آپ کے ساتھ اور دوست ہیں،ان شا اللہ بہت جلد یہ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے نام پر کسی کو بھی فنڈ اکٹھے کرنے کی اجازت نہیں دی،
جو بھی اس کیس سے مفاد اٹھانے کی کوشش کررہا ہے وہ ہمارے ساتھ نہیں،اگر کوئی اس کیس کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرے گا اس کا خود ذمہ دار ہے۔نقیب اللہ محسودکے والد نے کہا کہ پاک فوج نے بیرونی دہشت گردوں کو بے نقاب کیا، ہمارے علاقے میں مکمل امن ہے،کوئی دہشت گردی نہیں،پاک فوج چوکس ہے، ہمارا پسماندہ علاقہ بھی ترقی کی جانب گامزن ہے، آئین و قانون کے اندر رہ کر اپنی بات اعلیٰ حکام تک پہنچائیں، پاکستان کے خلاف بات کرنے سے ملک اور فوج کمزور ہوتی ہے،پاک فوج ہمارے علاقے میں مارکیٹ، اسکول بناتی ہے، بچوں کی حفاظت کررہی ہے،ہمارے تمہارے علاقے کی ضد چھوڑو، سارا ملک پاکستان ہے، قوم فوج کے ہاتھ مضبوط کرے تو دنیا کی کوئی طاقت مقابلہ نہیں کرسکتی،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گزشتہ سال اپریل میں نقیب اللہ کے والد سے ملاقات کی تھی،آرمی چیف نے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے پاک فوج کے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔