بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عالمی کمپنی Cargillنے پاکستان میں مزید بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 17  جنوری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) خوراک کے شعبے میں کام کرنے والی عالمی کمپنی کارگل (Cargill)نے پاکستان میں اگلے تین سے پانچ سالوں میں مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور دیگر سینئر حکومتی حکام کے ساتھ ملک میں مستقبل کی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اظہار خیال کے دوران کیا گیا۔ Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو

ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کے ہیڈ گلوبل اسٹریٹجی اور چیئرمین مارکل اسمٹس، کارگل ایگریکلچر سپلائی چین کے پریذیڈنٹ جرٹ جان وان ڈن ایکر کررہے تھے۔ عالمی سطح پر خوراک ایگریکلچر کی پیداوار اور ایشیاء میں خصوصی توجہ کے ساتھ Cargillملک میں عالمی سطح کی مہارت اور سرمایہ کاری لاکر پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عزم رکھتی ہے۔ کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اور سپلائی چین میں وسعت، کھانے کے تیل، ڈیری، گوشت اور جانوروں کی خوراک اور اسکے ساتھ سیفٹی اور خوراک کی نشاندہی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ Cargillپاکستان میں ترقی کرتی ڈیری انڈسٹری میں عالمی سطح کی مزید جدت متعارف کرائے گا ۔ مزید یہ کہ پاکستان میں پولٹری انڈسٹری کی پائیدار انداز سے ترقی بڑھانے کے ساتھ صارفین کی جانب سے مختلف انداز سے کھانے کے تیلوں کا استعمال اور جانوروں کی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب بڑھ رہی ہے۔ Cargillکی مجوزہ سرمایہ کاری سے پاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اور مقامی سطح پر روزگار پیدا کرنے میں معاونت ہوگی۔ Cargillپاکستان کے کنٹری ہیڈ عمران نصر اللہ نے کہا، “پاکستان میں 30 سالوں سے زائد عرصہ سے موجودگی کے ساتھ Cargillیہاں اپنے کاروبار اور کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان میں ایگری کلچر سپلائی چین میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ہمیں پاکستانی حکومت سے بہت مثبت پیغام ملا ہے اور ہم یہاں اپنی موجودگی میں وسعت لانے، صنعتوں ، کاشتکاروں اور کمیونٹیز کی کامیابی کے لئے حکومتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ “Cargillپاکستان میں قومی سطح پر آفات کے شکار افراد کے لئے امدادی کاموں اور اپنی کمیونٹی سپورٹ کے ذریعے لوگوں کو واپس لوٹانے کی غرض سے فعال طور پر کام کررہا ہے۔ آگے بڑھنے کے ساتھ کمپنی فوڈ سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے کام کرے گی جس سے ملک کی سماجی ترقی میں مدد ملے گی ۔

یہ کمپنی کے مجموعی مقصد دنیا کی غذائی نشونما سے ہم آہنگ ہے۔ Cargill کے ایک لاکھ 55 ہزار ملازمین 70 ممالک میں محفوظ، ذمہ دار اور پائیدار طریقے سے عالمی سطح پر غذائی نشونما کے لئے مسلسل کام کرتے ہیں۔ ہر روز ہم کاشتکاروں کو مارکیٹس، اشیاء کے ساتھ صارفین، اور لوگوں و جانوروں کو خوراک کے ساتھ ملاتے ہیں جہاں انہیں ترقی کی ضرورت ہوتی ہے۔ نئی ٹیکنالوجیز اور گہری مہارت کے ساتھ ہمارا 153 سال کا مشترکہ تجربہ ہے اور ہم بااعتماد پارٹنر کے طور پر دنیا کے 125 سے زائد ممالک میں فوڈ، ایگری کلچر،

مالی اور صنعتی صارفین کو خدمات پیش کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہم ایگریکلچر کے شعبہ میں پائیدار اور مضبوط مستقبل تعمیر کررہے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے برائے مہربانی کارگل ڈاٹ کام اور ہمارا نیوز سینٹر وزٹ کریں۔ Cargillنے پاکستان میں سال 1984 میں آپریشنز کا آغاز کیا اور آج ریفائن شدہ تیل، جانوروں کی خوراک، اجناس و آئل سیڈز، کپاس، چینی اور دھاتوں کے شعبہ جات میں اس کی کاروباری دلچسپیاں ہیں۔ Cargillپاکستان میں پام آئل، سویا بینز اور کوکوا پاؤڈر فراہم کرنے والا صف اول کا سپلائر ہے۔ اس کا ہیڈ آفس کراچی میں قائم ہے جبکہ ملک بھر میں اسکے اسٹاف کی تعداد 50 ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…