جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے ،ابھی تک جتنی بھی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خاندان کی نکلی ہیں، ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے منہ میں جو آتا ہے کہہ دیتا ہے ،عمران خان کے بیانات سے جنگ ہنسائی ہورہی ہے ، غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کر نی چاہیے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خاندان کی نکلی ہیں۔جمعرات کو پارلیمنٹ ہا ؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیا،

عمران خان کنٹینر پرچڑھا ہوا آدمی ہے اس کے منہ میں جو آتا ہے وہ کہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر حکومت نے ابھی ہم سے رابطہ نہیں کیا ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں جن لوگوں پر کرپشن کے الزام ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرے اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ اپنی کارکردگی پیش کرے،اپوزیشن کا اتحاد دو ایشوز پر ہوا ہے،آصف زرداری کی اپنی پارٹی ہے اور اپنے نظریات ہیں نہ وہ ہمارے پابند ہیں نہ ہم ان کے پابند ہیں۔مسلم لیگ((ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کے اندر احتساب کا نظام شفاف ہونا چاہیئے سب کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا برابر موقع ملنا چاہیے،یہ ملک جمہوریت کے بغیر نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ بعض وزرا کامیڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان کو غیر ذمہ دارانہ گفتگو نہیں کرنی چاہیے ،ان کے بیانات سے جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کا عمل تو عمران خان کے خلاف بھی شروع ہے وہ اس کو کبھی چلنے نہیں دیتے کبھی پیش نہیں ہوتے ،انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کو بالکل نہیں گرانا چاہتے ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ،یہ حکومت جب سے بنی ہے لڑکھڑا رہی ہے ،ابھی تک جتنی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خان کے خاندان کی نکلی ہیں وہ جائیدادیں واپس لے کر آئیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…