لاہور (آن لائن) لاہور کے تاریخی عجائب گھر میں عجیب الخلقت مجسمہ نصب کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور ڈائریکٹر میوزیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے بیرسٹر امبرین قریشی کی درخواست پر سماعت کی جس میں عجائب گھر میں عجیب الخلقت مجسمہ نصب کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا. بیرسٹر امبرین قریشی نے دلائل میں نشاندہی کی کہ عجائب گھر تاریخی اہمیت کی حامل عمارت ہے۔ اس موجود نوادرات ثقافتی اور
تاریخی ورثے کو اجاگر کرتی ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ تاریخ اور ثفاقت سے واقفیت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کے بچے عجائب گھر کا دورہ کرتے ہیں. وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ عجائب گھر انتظامیہ نے عجیب الخلقت مجسمہ نصب کیا ہے جو ثقافت اور تاریخ کے منافی ہے. عجیب الخلقت مجسمہ سے عجائب گھر کی تاریخی و ثقافتی اہمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ درخواست گزار نے آئین کا حوالہ دیا اور کہا کہ ثقافت کو محفوظ کرنا ایک قانونی فریضہ ہے. اس لیے کہ اس مجسمے کو ہٹانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا جائے۔