اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے یہ وقت بھی گزر جائیگا‘‘ حوصلے بلند ہیں، جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف کا دعویٰ

datetime 17  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے، کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، اور ترقی کے دعوے کرنے والوں

نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر کسانوں نے آلو کی قیمت نہ بڑھانے پر احتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…