بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

ملک بحرانوں سے گزر رہا ہے، فواد چودھری کے بیان پر چودھری شجاعت بھی میدان میں آ گئے، فیصلہ سنا دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2019 |

لاہور (یوپی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے فواد چودھری کے اس بیان پر کہ ہماری مہربانی ہے کہ ہم نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک نہیں بنایا پر کہا ہے کہ فواد چودھری کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور انہوں نے معذرت بھی کر لی ہے،اس بات کو مزید طول نہ دیا جائے ورنہ فائدہ صرف مخالفین کو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ا

گرچہ پاکستان مسلم لیگ کے ارکان کم ہیں لیکن یہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہی پاکستان مسلم لیگ ایک وقت میں دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت کرتی رہی ہے، حکومتیں آنی جانی چیز ہیں، پارٹیاں کبھی حکومت میں ہوتی ہیں کبھی اپوزیشن میں، ہماری جماعت نے تحریک انصاف سے اتحاد ملک کے بہترین مفاد میں اور بحرانوں کے حل کیلئے کیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک اس وقت جن بحرانوں سے گزر رہا ہے اس میں ذاتیات پر حملوں کی بجائے ان بحرانوں کے حل کیلئے حصہ دار بننا چاہئے، کم از کم ایک ایجنڈے پر سب کو مل کر کام کرنا چاہئے وہ ہے معیشت کو سنبھالنا، اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کی زد میں ہر چھوٹا بڑا آئے گا خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ پر اس کا بہت شدید اثر پڑے گا اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔وہ ہے معیشت کو سنبھالنا، اگر یہ بھی نہ سنبھال سکے تو ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا جس کی زد میں ہر چھوٹا بڑا آئے گا خاص طور پر تنخواہ دار طبقہ پر اس کا بہت شدید اثر پڑے گا اس لیے ذاتیات پر حملوں کی بجائے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…