اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر نے 332 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی،اہم حکومتی وزراء بھی زد میں آ گئے

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تفصیلات جاری کر دی جبکہ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی منظوری کے بعد سالانہ گوشوارے نہ جمع کرانے والے 332 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے، رکنیت معطل ہونے والوں میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، امور کشمیر علی امین گنڈا پور اور وزیر داخلہ شہریار آفریدی شامل ہیں۔اراکین پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کے

گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے والے332 اراکین سینٹ اورقومی وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی، گیارہ سو چوہتر اراکین پارلیمنٹ میں سے آٹھ سو چوہتر نے تفصیلات جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ کے 104اراکین میں سے 20اراکین نے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرائیں، قومی اسمبلی کے 342میں سے 72اراکین مالی گوشواروں کی تفصیل جمع نہ کرسکے، حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رکنیت معطل کر دی گئی، رکنیت معطلی کی زد سے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور وزیرامور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی بچ نا سکے، الیکشن کمیشن کے مطابق احسن اقبال ،علی اعوان اور غلام بی بی بھروانہ کی رکنیت بھی معطل کردی گئی، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل اور وزیرصحت عامرمحمود کیانی کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی، رکن قومی اسمبلی حسین الہیٰ اوررکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین اور مجتبیٰ شجاع رحمان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی، معطل ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی،چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خوراک صاحبزادہ سلطان محبوب،سرفراز بگٹی،ستارہ ایاز،اسحاق ڈار،شہزاد وسیم شامل ہیں، جاوید لطیف ،شوکت یوسفزئی،مائزہ حمید گجر کی بھی رکنیت معطل کر دی گئی۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…