ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

موبائل ایپ پولیس فار یو2 دن میں ہی چھا گیا، 48 گھنٹوں میں کتنے لوگوں نے رجسٹریشن کی؟ سٹیزن پورٹل بھی پیچھے رہ گئی

datetime 16  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں جرائم کی فوری ابتدائی رپورٹ درج کرانے اور پولیس سے مدد لینے کیلئے بنایا گیا موبائل فون ایپ پولیس فار یو محض 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا ہے جس نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کی ایپ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو بھی ساتویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 9600 شہریوں نے پولیس فار یو ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کرکے رجسٹریشن کی۔ان میں سے 3600 شہریوں نے ایپلیکیشن پر جعلی رجسٹریشن کی

آئی ڈی بنانے کی کوشش کی، دوسرے معنوں میں کرائم کی ابتدائی رپورٹ درج کرانے کیلئے بنائے گئے اس ایپ پر 3600 شہریوں نے واردات کرنے کی کوشش کی، جسے پورٹل انتظامیہ نے ٹیکنیکل طریقے سے ناکام بناکر ایسے یوزرز کو بلاک کردیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایسے شہریوں کی جانب سیپولیس فار یوپر کسی اور شہری کے فون نمبر سے رجسٹریشن کی کوشش کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد اس ایپ کا غلط استعمال کرنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔ایف انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی شہری اپنے ہی فون نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے اس ایپ پر رجسٹریشن کرسکتا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے مطابق ماضی میں پولیس کنٹرول یا مددگار 15 پر وارداتوں کی غلط یا جھوٹی اطلاعات دینے کا رجحان بہت زیادہ رہا ہے۔جعلی رجسٹریشن آئی ڈی بنانے کی کوشش کا مقصد ایسے ہی لوگوں کی جانب سے ایپ کو مس یوز کیے جانے کی کارروائی ہوسکتا ہے۔پولیس چیف کے مطابق پولیس کنٹرول یا مددگار ون فائیو پر ماضی میں 70 سے 80 فیصد اطلاعات جھوٹی ہوتی تھیں۔پولیس فار یو ایپ کے خالق اور آئی ٹی ایکسپرٹ سید مدثر زیدی کے مطابق ایپ پر چھ ہزار سے زائد اصل یوزر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…