ایگزون نے پاکستان میں کنویں کی سپڈنگ شروع کر دی، یہاں سے گیس و تیل کے اتنے زیادہ ذخائر ملنے کا امکان ہے کہ جان کر پاکستانی خوش ہو جائیں گے؟

16  جنوری‬‮  2019

اسلام آباداین این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہاہے کہ 2019 ہم سب کیلئے بہتر سال ثابت ہو گا۔وفاقی ویزر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے ارتضی سیدسی ای او ایگزون موبل سے بدھ کو آفس میں ملاقات کی۔ارتضی سید نے انڈس جی بلاک پر کام کی رفتار کے متعلق بتایا۔غلام سرور خان نے واضح کیا کہ 2019 ہم سب کیلئے بہتر سال ثابت ہو گا۔ایگزون موبل نے کنویں کی سپڈنگ شروع کردی ہے اس کنویں کا قطر اٹھارہ سے چوبیس انچ ہے یہاں پر

انیس سو میٹر کی گہرائی ہے لہذا یہ الٹرا ڈیپ ایکسپلوریشن ہے اس بلاک سے مارچ سے اپریل کے درمیان پہلی خوشخبری ملے گی یہاں پر ڈرلنگ 24گھنٹے جاری ہے ایگزون موبل نے ٹارگٹ گہرائی 55 سوفٹ بتائی ہے مارچ میں ایگزون موبل نمونہ جانچ کے لئے ہیوسٹن بھیجے گا اور اسی طرح ای این آیی نمونہ جانچ کے لئے ملان بھیجے گا۔اپریل سے مئی تک ایک بہتر اندازہ ہوجائے گا کہ کونیں میں گیس ہے یا تیل متوقع ہے کہ یہ دریافت سوئی فیلڈ جتنی بڑی ہوگی جس کا ذخیرہ اندازاً 3 سے 8 ملین کیوبک فٹ ہوسکتا ہے جو کہ پاکستان میں گیس کے کل ذخیرے کا 25 سے 40 فیصد تک ہو گا۔پاکستان میں دریافت اور پیداوار کی کمپنیاں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس آف شور بلاک میں کام کر رہی ہیں ای این آیی اس کا آپریٹر ہے جو کہ ایک اطالوی کمپنی ہے.اور پاکستان میں 2000 سے کام کر رہی ہے.ان کی ریگ شپ، سیپم ،کراچی کے جنوب مغرب میں 230 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے.یہاں پر پانی کی گہرائی 13 سو میٹر سے زائد ہے.اس پروجیکٹ پر ای این آیی ایگزون موبل پی پی ایل اور اوجی ڈی سی ایل کی شراکت داری ھے۔ایگزون موبل اور ای این آیی کی شراکت داری سے آف شوڈریلنگ کو شروع کیا گیا ہے جس پر تقریبا 75 ملین ڈالر خرچہ ہوگا۔اس وقت وہاں پر سوا دو سو کے قریب لوگ کام کر رہے ہیں ایکسپلوریشن کے بعد اس جگہ پر

روزگار کے بہت اچھے مواقع میسر ہوں گے اگر اس دریافت میں کامیابی ملتی ہے تو پاکستان اگلے 25 سے 30 سال تک یہ ذخائر استعمال کریگا اگر یہ ایک اچھی دریافت ثابت ہوئی تو ایگزون موبل اور کونیں بھی کھو دیگا یہاں پر 2021 سے 2022ء تک یونٹ بنایا جائیگا ایگزون موبل، ایکسپولوریشن، ایل این جی اور پیٹروکیمیکل مواد کے پاکستان میں تجزبے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے ۔غلام سرور خان نے ایگزون موبل کو آن شور ایکسپلوریشن کے لئے بھی دعوت دی.انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی سرمایہ کاری کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے اس سلسلے میں بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آلات پر لاگو ٹیکسوں اور ڈیوٹی پر رعایت دی جائیگی اس موقع پر سٹیفن، وایس پریزیڈنٹ، ایگزون موبل بھی موجود تھے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…