پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات ،انکی خواتین کیخلاف الزام تراشی نہیں کی لیکن وہ ۔۔! ‘فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات اور ان کی خواتین کے خلاف الزام تراشی نہیں کی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک احمد خان اپنی قیادت کی چور بازاری، کرپشن، منی لانڈرنگ اور عوام دشمن پالیسیوں سے قوم اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے مجھ پر اور حکومتی وزرا کے اوپر دشنام طرازی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، دانیال عزیز اور مشاہد اللہ

جیسے افراد کی گھٹیا اور غلیظ زبان استعمال کرنے والی پارٹی کے ترجمان کو پی ٹی آئی کی حکومت اور وزرا پر تنقید زیب نہیں دیتی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات اور ان کی خواتین کے خلاف الزام تراشی نہیں کی۔ میں ملک احمد خان سے گزارش کرتا ہوں کہ جس شستہ زبان میں ہمیں وعظ و نصیحت کر رہے ہیں اسی شستہ زبان کے ساتھ اپنی لیڈرشپ سے بھی التجا کریں کہ وہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…