جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو اب ایئرپورٹ پر دھکے نہیں کھانے پڑیں گے،گھر بیٹھے اپنے موبائل فونز رجسٹر کروائیں ،حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو اب ائر پورٹ پر موبائل فون کی رجسٹریشن کرانے کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ذرائع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فونز کی رجسٹریشن کروا سکیں گے کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا

جس کے بعد ائرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے والوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹرڈ کرا سکیں گے۔ آئندہ چند روز میں آن لائن سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔پی ٹی اے نے تمام بڑے ائرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کانٹر قائم کررکھے ہیں اور ایک صارف کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت ہے جب کہ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کو ایک فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…