پشاور(نیوز ڈیسک) سوئس حکومت نے جے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان پشاور بھیج دیا، جبکہ ارباب فاروق نے کہا ہے کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سوئس حکومت نیجے یو آئی ف کے رہنما ارباب فاروق کو چالان پشاور بھیج دیا، ارباب فاروق کو ایک سو نو یورو جرمانے کا چالان بھیجوایا گیا جبکہ چالان بروقت جمع نہ کروانے پر
تین سو ایک یورو کا چالان ہوگا۔ارباب فاروق نے چند ماہ قبل سویٹزرلینڈ کا تفریحی دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے سوئس ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔ارباب فاروق نے کہا کہ اٹلی میں مقیم دوست کے ذریعے جرمانہ ختم کروانے اور چالان جمع کروانے کی کوشش کر رہا ہوں، ایک سو نو یورو والا چالان تاخیر سے ملا جس کی وجہ سے بروقت جمع نہ کروا سکا۔سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی سویٹزرلینڈ کی طرح ٹریفک کے قوانین کا نظام بنانا چاہیئے جو کہ انتہائی قابل قدر ہے۔