پشاور(اے این این )خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں بلدیاتی اور عام انتخابات کے معاملے پر صوبائی وزرا کے مابین اختلافات سامنے آ گئے۔قبائلی اضلاع میں انتخابات کے معاملے پر کابینہ کے وزرا آمنے سامنے ہوگئے، بعض وزرا قبائلی اضلاع میں بلدیاتی انتخابات پہلے کرانے کے حق میں ہیں جبکہ بیشتر صوبائی وزرا عام انتخابات پہلے کرانے پر بضد ہیں۔قبائیلوں نے بھی بلدیاتی انتخابات سے قبل
عام الیکشن کی خواہش ظاہر کردی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم قبائلی اضلاع میں پہلے بلدیاتی انتخابات کرانے کے خواہاں ہیں، خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر کہتے ہیں کہ درمیانی مدت میں بلدیاتی انتخابات ہوں، قبائلی اضلاع کا 3 فیصد حصہ بلدیاتی نمائندوں کے زریعے خرچ کرنا چاہتے ہیں۔بلدیاتی نظام کی مدت مئی 2019 میں ختم ہوجائے گی، آئینی طورپر قبائلی اضلاع میں عام انتخابات جولائی میں کرانے ہوں گے۔