اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) غیر ملکی خواتین کی جانب سے پاکستانی لڑکوں سے شادی کے بعد غیر ملکی مردحضرات کی جانب سے پاکستانی لڑکیوں کیساتھ شادی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اور پاکستان میں سی پیک منصوبوں میں کام کرنیوالے چینی انجینئرز کی جانب سے پاکستانی خواتین کیساتھ شادی کرنا عام بات بن گئی ہے۔ ایسی ہی ایک شادی پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دیکھنے میں آئی جہاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتاری چینی انجینئر
اور پاکستانی خاتون مقامی عدالت میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہری ژوان لنگ پاکستان میں بطور سولر انجینئرخدمات سر انجام دے رہا ہےجب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے۔کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی تھی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کر لی۔پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی شہری ژوان لنگ نے نکاح سے قبل اسلام قبول کر لیا ہے اور اس کا اسلامی نام اذان رکھا گیا ہے۔