عمران خان کا ایک اور متنازعہ فیصلہ ! رزاق داؤد کے بعدچیئرمین انرجی ٹاسک فورس بابر ندیم کے منصوبے کا کارنامہ سامنے آگیا،مفادات کا کھلے عام ٹکراؤ،تہلکہ خیز انکشافات

14  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ دیسک)مشیر صنعت وپیداوار رزاق داؤد کے بعد آئی پی پیزٹائیکون چیئرمین انرجی ٹاسک فورس ندیم بابر کے منصوبے کا کارنامہ سامنے آگیا ۔روزنامہ 92 نیوز کے مطابق  اورینٹ پاور پلانٹ کے مالک اور آئی پی پیز کیلئے لابنگ کرنے والے ندیم بابر نے لندن کی عالمی ثالثی عدالت میں2سال قبل سوئی ناردرن کیخلاف مقدمہ ہارنے کے باوجود80کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی۔

اورینٹ پاور نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کو گیس سیل معاہدے کے مطابق ادائیگیاں نہیں کی تھیں جس کے باعث سوئی ناردرن نے لندن کی کورٹ آف انٹرنیشنل آربیٹریشن میں کیس دائر کیاتھا۔عالمی ثالثی عدالت نے اورینٹ پاور کو ثالثی قانون کے مطابق کیس پراٹھنے والے اخراجات، قانونی ٹیم کی فیس، قیام وطعام اور سفری اخراجات کی مد میں سوئی ناردرن کو 2 کروڑ روپے 74لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ندیم بابر سوئی ناردرن کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں پیش بھی ہوئے ۔ ندیم بابر 2013میں آئی پی پیز کو آڈٹ کے بغیر 480ارب روپے کی ادائیگی کروانے والی آئی پی پیزایڈوائزری کونسل ٹیم کا بھی حصہ تھے جس کی نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔ ندیم بابر نے مشیر صنعت وپیداوار رزاق داؤد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خود اورینٹ پاور سے اگست 2018 ئسے الگ ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایس ای سی پی اور کمپنی دستاویز کے مطابق ندیم بابرتاحال اورینٹ پاور کے بینیفشل اونر اور 26فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔ل دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے 1300ارب روپے سے زائد خسارے سے دوچار توانائی کے شعبے میں اصلاحات کیلئے تعینات ندیم بابر کو چیئرمین انرجی ٹاسک فورس تعینات کیا جس کے بعد ندیم بابر کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے اجلاس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے ہوئے گیس وبجلی کے شعبے سے متعلق امور میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

رابطہ کرنے پر چیئرمین انرجی ٹاسک فورس ندیم بابر نے موقف اختیار کیا کہ اگست 2018 کے بعد اورینٹ پاورسے وابستہ نہیں ہوں۔ اورینٹ پاور نے سوئی ناردرن کے کلیم کے خلاف لاہورکی عدالت میں کیس دائرکررکھا ہے ۔عدالت کے حکم جاری ہونے کے بعدامیدہے دونوں فریق عمل کریں گے ۔ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ حتمی اور قابل عمل نہیں۔ ندیم بابر سے جب سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے اورینٹ پاور کے شیئرز فروخت کردئیے ہیں توانہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا۔

ماہرتوانائی ارشد عباسی کے مطابق یہ معاملہ مفادات کے ٹکراؤ کی بڑی مثال ہے ۔ ندیم بابر اس عہدے پر براجمان رہتے ہوئے کیسز پر اثرانداز ہوں گے ۔ وکلاء سے کمزورپیروی کرواکر اورینٹ پاور کے حق میں فیصلہ کروایا جائے گا لہٰذا ندیم بابر خود یا وزیراعظم ندیم بابر کو کیسز کا حتمی فیصلہ ہونے تک عہدے سے الگ کردیں۔واضح رہے کہ لندن کی عالمی ثالثی عدالت نے 2سال قبل سوئی ناردرن کی درخواست پر اورینٹ پاور کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے ادائیگیوں کا حکم دیا تھا۔

سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیاتھا کہ اورینٹ پاور نے ٹیک آرپے کی بنیاد پر گیس خریداری کا معاہدہ کیا جس کے مطابق60کروڑ روپے اس پر واجب الادا ہیں۔ ثالثی عدالت نے اورینٹ پاور کو سوئی ناردرن کو قانونی فیس سمیت ثالثی پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ۔سوئی ناردرن نے ان واجبات کی وصولی کیلئے تمام اخراجات کی تصدیق کروائی جوکہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے شرط تھی ۔اورینٹ پاور نے بھی اخراجات کی مد میں 10کروڑ 69لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تاہم اخراجات کی تصدیق کروانے میں ناکام رہی۔

اوررینٹ پاور نے ثالثی عدالت میں 10اخرجات کی تفصیلات جمع کرواتے ہوئے مطالبہ کیا اس کیس کیلئے ندیم بابرنے بھی لندن کا سفراورہوٹل میں قیام کیا لہٰذا ندیم بابر کے اخراجات کی مد میں 77لاکھ 85ہزار روپے سوئی ناردرن سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ثالثی عدالت نے اوررینٹ پاور کے مجموعی اخراجات 10کروڑ 69لاکھ روپے کی سوئی ناردرن کے وصولی کی درخواست مسترد کردی تھی۔توانائی ماہرین کے مطابق ندیم بابر کا چیئرمین انرجی ٹاسک فورس کے عہدے پر تقرر مفادات کا ٹکراؤہے ۔سوئی ناردرن کو واجبات کی ادائیگی اورنیب میں گردشی قرضے کی تحقیقات مکمل ہونے تک ندیم بابر کو چیئرمین انرجی ٹاسک فورس کے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…