بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ میں جائیدادوں کے انکشاف کے بعد علیمہ خانم خود میدان میں آگئیں، اپوزیشن کو ایسا کرارا جواب دیدیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے

datetime 14  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی بیرون ملک جائیداد سامنے آنے کے بعد ملک میں ہنگامہ برپا ہے اور اپوزیشن حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتی ہوئی احتساب کے عمل پر سوالات اٹھا رہی ہے۔گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی بہن کی

جائیداد سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہیں ان کے اثاثوں کا علم ہے، انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم کے معاملے پر قانون اپنی راہ لے گا جبکہ میرے علم کے مطابق علیمہ خانم کو پیغام دیدیا گیا ہے کہ وہ اپنی جائیدادوں کے معاملے کوکلیئر کریں، دوسری جانب پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل کا نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ عمران خان کا تو دفاع کریں گے تاہم وہ کسی کی خاندانی لمیٹڈ کمپنی کے ملازم نہیں ، وہ عمران خان کے خاندان اور اہل خانہ کے حوالے سے کسی قسم کا دفاع نہیں کرینگے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سابقہ حکومتیں جو غلطیاں کرتی آئی ہیں وہ پی ٹی آئی ہر گز نہیں دہرائے گی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے علیمہ خانم کے حوالے سے مؤقف سامنے آنے کے بعد اب علیمہ خانم خود میدان میں آگئی ہیں اور ان کی جانب سے اپنی جائیدادوں کے معاملے کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ شوکت خانم ذریعے جائیداد بنانے کی خبریں غلط ہیں ، شوکت خانم کا آڈٹ بین الاقوامی فرم سے ہوتا ہے ، یہ خیراتی ہسپتال میری والدہ کے نام پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ جائیداد شوہر کے اثاثوں سے بنائی ہے جو قانونی ہے ، میرے شوہر بیس سال سے ٹیکسٹائل بزنس سے وابستہ ہیں۔ نیو جرسی جائیداد ایک کروڑ 45 لاکھ کی سرمایہ کاری سے حاصل کی ہے ، جائیداد کاروباری مقاصد کیلئے حاصل کی گئی ، میرے خلاف

جھوٹی مہم چلائی جارہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ20 سال سے ٹیکسٹائل کاکامیاب کاروبارکررہی ہوں، میرے کاروبار کے عالمی سطح پرخریدارہیں، میرے سالانہ ایکسپورٹ آرڈر 2ارب کے ہوتے ہیں، دبئی کی جائیدادسرمایہ کاری کے ذریعے خریدی، دبئی کی جائیداد 3کروڑ 9ہزار 234 روپے میں خریدی، دبئی کی جائیداد کیلئے رقم قانونی بینکنگ ذرائع سے بھیجی۔علیمہ خان کا کہناتھا کہ نیوجرسی کی جائیداد 14 کروڑ 5 لاکھ میں خریدی، نیوجرسی کی جائیداد کیلئے جائزبینکنگ ذرائع سے پیسے بھیجے، نیوجرسی کی جائیداد کیلئے بینک سے قرض لیا،جائیدادکاروباری مقاصد کیلئے حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…