ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کادورہ حافظ آباد ،ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر واہ واہ کروالی،عوام مایوس

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حافظ آباد(آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا دورہ حافظ آباد ضلع کے عوام میں بے شمار مایوسیوں اور ناامیدیوں کے سائے چھوڑ گیا۔ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلی کی آنکھوں میں دھول جھونک کر واہ واہ کروالی۔جبکہ شہر بھرمیں گندگی وغلاظت کے لگے بڑے بڑے ڈھیر، گلی محلوں کے نالوں اور گٹروں سے ابلتا گندا پانی،تجاوزات کی بھرمار، بے ہنگم ٹریفک ، ملاوٹ شدہ اشیاء خوردونوش کی سرعام فروخت جیسے گھمبیر مسائل اب بھی ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے عوام عرصہ دراز سے جن اذیت ناک مسائل سے دورچار چلے آرہے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورہ حافظ آباد سے بہت ساری توقعات وابستہ کررکھی تھیں۔لیکن گذشتہ روز وزیر اعلیٰ کی آمد کے ساتھ ہی انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیجایا گیا جہاں انکی آمد سے قبل ہی مختلف وارڈز کو مریضوں سے خالی کروالیا گیا۔ ہسپتال میں اکا دکا مریضوں کو دیکھ کر وزیر اعلی نے استفسار کیا توانکی آنکھوں میں خاک دھول کر مطمئن کردیا گیا۔جبکہ وزیر اعلیٰ کو عام شہریوں سے ملنے ہی نہ دیا گیا اور نہ ہی انہیں انکی شکایات او ر مسائل سے آگاہ ہونے کا موقع فراہم کیا گیا۔مزید برآں وزیر اعلی کوشہریوں کے سلگتے مسائل سے اوجھل رکھنے کے لئے شہر میں لانے کی بجائے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کروادیا گیا۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ شہریوں کے دیرینہ مسائل کو ان دیکھے اوربغیر سنے واپس لوٹ گئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر وزیر اعلی نے اس طرح کا دورہ کرنا تھا اور کسی کے خلاف کوئی ایکشن ہی نہ لینا تھا اورگفتن ، نشستن برخاستن کرکے ہی لوٹ جاناتھا تو پھرانہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ایسے ناکارہ دوروں پر عوام کے لاکھوں روپوں کا ضیائع نہیں کرنا چاہئے۔ عوام کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں اب بھی کوڑے کرکٹ کے لگے ڈھیر، تجاوزات کی بھرمار، ٹریفک کا بے ہنگم نظام، ملاوٹ شدہ اشیاء کی سرعام فروخت اور دیگر گھمبیر مسائل ضلعی انتظامیہ کا منہ چڑارہے ہیں لیکن ضلعی انتظامیہ کے افسران وزیر اعلی کی آنکھوں میں خاک دھولنے کے بعدعوام کے ان مسائل سے آنکھیں چرا کر فتح و کامیابی کے ڈنکے بجانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…