اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے بیرون ملک سے لائے جانیوالے ایک سے زائد زیر استعمال موبائل فون پر ڈیوٹی عائد کر دی تھی تاہم اب ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ذاتی طور پر زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے چاہے
وہ دو ہوں یا تین ہوں ڈیوٹی صرف کاروباری استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یک موبائل فون جو کسی کو تحفہ دینے کے لیے لایا گیا ہو وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہے تاہم میں نے متعلقہ منسٹری سے بات کی ہے کہ ایک کی جگہ کم از کم دو یا تین فوبائل فونز کو ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دی جائے دیکھیں بہتر نتیجہ آئے گا ۔