اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بڑی گاڑیوں پر لگژری ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بڑی گاڑیوں پر 3 سے 4 لاکھ روپے لگژری ٹیکس عائد ہے، حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کم ہونے کے بعد کیا گیا ہے، صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کا کہنا ہے کہ لگژری ٹیکس مرحلہ وار ختم کیا جائے گا اور اس طرح سے شہریوں کے لیے کچھ آسانی پیدا کی جائے گی کیونکہ جو بڑی گاڑیاں ہیں ان پر حکومت کی جانب سے تین سے چار لاکھ لگژری ٹیکس عائد ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ
لگژری ٹیکس کی مد میں بہت سارے پیسے اور بہت سارے ریونیو صوبائی حکومت کے خزانے میں آنا چاہیے یہ اربوں میں بنتا ہے، یہ دوسرے صوبوں میں بھی جاتا ہے اور خاص طور پر اسلام آباد میں جاتا ہے جہاں پر لگژری ٹیکس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اس حوالے سے پنجاب حکومت اس کو مرحلہ وار ختم کرتے ہوئے اس سال مئی میں مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا تاکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن جو اسلام آباد میں ہوتی ہے یا دوسرے صوبوں میں، خاص طور پر جو بڑے بڑے ٹرک، ٹرالرز، بڑی لگژری گاڑیاں جن پر بڑا ٹیکس لگتا ہے ان کی رجسٹریشن واپس پنجاب میں لائی جائے۔