کراچی (نیوزڈیسک) پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندے شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی باشندوں کے شامل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ترجمان ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ اسے قاسم انٹر نیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، کمپنی کی طرف سے بھارتی باشندوں کی شمولیت کی کوشش
کرنے پرسیکورٹی کلیئرنس مانگی تومعلوم ہوا کہ بھارتی باشندے ایکشن کے بعد کمپنی کی ڈائریکٹرز شپ پرنہیں۔ترجمان ایس ای سی پی کے مطابق قاسم انٹرنیشنل ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے فائل کردہ ریٹرنزکومنظورنہیں کیا گیا، قاسم انٹرنیشنل پاکستان لمیٹڈ اورکو میسرز ڈی پی ورلڈ کی بھی سیکورٹی کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو لیٹر لکھ دیا ہے جب کہ بھارتی باشندوں کی نامزدگی کیلئے فارم 29 پرمعاملہ کلیئرنس کیلئے وزارت داخلہ کو بھجوادیا ہے۔