پشاور(نیوزڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے غیرملکی آئل کمپنی مول سے متعلق کیس میں گرگری گیس فیلڈ سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم اور اوگرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ پشاور ہائیکورٹ میں غیر ملکی آئل کمپنی مول سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس قیصر رشید نے کی ،درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ کمپنی روزانہ چوبیس ہزار اضافی بیرل تیل چوری کررہی ہے،قائمہ کمیٹی نے تحقیقات کرنے والے آفیسر کا تبادلہ کردیا۔ سماعت کے دوران جسٹس قیصر رشید نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ
ملک میں ہم دوسری ایسٹ انڈیا کمپنی بننے نہیں دیں گے۔۔ درخواست گزار کے وکیل معظم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی روزانہ 24 ہزار اضافی بیرل تیل کی چوری کررہی ہے جبکہ کمپنی کے خلاف انکوائری ہوئی قائمہ کمیٹی نے کیس کی تحقیقات کرنے والے آفیسر کا تبادلہ کردیا۔سماعت کے دوران لیگل ڈائر یکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے لیگل ڈائریکٹر کی سخت سرزنش کی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرگرگری گیس فیلڈ سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم اور اوگرا کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔