ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

میری نند کا بیٹا میرے بیٹے سے زیادہ خوبصورت کیوں ہے؟ ممانی نے حسد میں نند کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا، بات یہاں ختم نہیں ہوتی جانتے ہیں درندہ صفت عورت نے واردات سے پہلے بچے کیساتھ کیا حرکت کی؟

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کھاریاں میں ڈیڑھ سالہ بچے کےبعداز اغوا اندھے قتل کے واقعہ کا ڈراپ سین، قاتل کوئی اور نہیں اپنی ہی ممانی نکلی، یہ بچہ میرے بیٹے سے زیادہ خوبصورت تھا دیکھ کر شدید حسد محسوس کرتی، برداشت نہ ہوا تو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش صندوق میں پھینک کر بند کر دی، درندہ صفت عورت نے پولیس تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کھاریاں میں ڈیڑھ سالہ بچے کے بعداز اغوا اندھے قتل کے واقعہ کا سراغ لگا لیا ہے۔ ڈیڑھ سالہ سلمان فیصل کو گزشتہ ہفتے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی لاش برآمد ہوئی تھی ، پولیس نے پہلے تو معاملے کو اندھا قتل قرار دیا تاہم قتل کی تحقیقات جاری رکھی گئیں جس کے دوران شک پڑنے پر جب پولیس نے ننھے سلمان کی ممانی سے تفتیش شروع کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزمہ نے پولیس تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ننھے سلمان سے حسد محسوس کرتی تھی اسے جلن ہوتی تھی کہ اس کی نند کا بیٹا اس کے بیٹے سے زیادہ خوبصورت ہے اور اسی مکروہ حسد کے جذبے کے تحت اس نے ننھے سلمان کو اغوا کیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا ، یہی نہیں بلکہ اسکی لاش کو بے رحمی سے صندوق میں ڈال کر پھینک دیا۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ بچے کو قتل سے قبل شدید تشدد کا نشانہ بناتی رہی جبکہ بچے کی لاش پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے تھے۔حسد کی آگ میں جھلس کرکی گئی اس درندگی پرننھے مقتول کے اہل خانہ اور قریبی عزیزوں ابھی تک سکتے کے عالم میں ہیں اور انہیں یقین نہیں آرہا ہے کہ کوئی ماں کسی دوسری ماں کی گود اس طرح بھی اجاڑ سکتی ہے۔ بچے کی والدہ اپنی بھابھی کے ہاتھوں اپنے ننھے بچے کے اندوہناک قتل پر غم سے نڈھال ہےاور اس پر ابھی تک غشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…