جمعہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2025 

سی پیک کے بعد چین نے پاکستان میںکس شعبے میں ایک اور بڑی سرمایہ کاری کااعلان کر دیا؟

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) عوامی جمہوریہ چین میں گیس سیکٹر کے بڑے گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیدیا۔سچوان چوان زونگ انوسٹمنٹ کمپنی پاکستان میں قدرتی گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبہ میں بھاری سرمایہ کاری پر تیار۔ یہ بات وفاقی وزارت پٹرولیم کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز میں کہی گئی.ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق بروز بدھ

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان سے ہونے والی ایک ملاقات میں جوان زونگ کمپلیس کمپنی کے وفد نے پاکستان میں گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپنی عوامی جمہوریہ چین اور ہندوستان میں گیس کی تلاش و پیداوار سے متعلق خدمات انجام دے رہی ہے.اور اب پاکستان میں اس شعبے میں کردار ادا کرنے کی متمنی ہے.وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرے گی.انہوں نے بتایا کہ حکومت گیس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ہر سطح پر بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے.اس موقع پر سچوان کمپنی کے وفد نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کی طرف سے حوصلہ افزائی اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔ دوسری طرف بدھ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان سے جاپانی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہے، گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے بین الاقوامی کمپنیوں کی بھرپور معاونت کریں گے، پاکستان میں طلب کے پیش نظر گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری ضروری ہے، گیس مارکیٹ کیں توسیع میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی، بہترین شہرت کی حامل بین الاقوامی کمپنیاں رابطے میں ہیں۔(

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…