لاہور (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس ادا کرنے کے حوالے سے ایک قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔ جس میں قرار داد کے محرک نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ چونکہ ملک میں بے روز گاری میں اضافہ ہوتا
چلا جا رہا ہے لہٰذا بے روزگار نوجوانوں کو بے روزگاری الاؤنس دینے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کا ایوان منظوری دے۔ قراردار میں انہوں نے تجویز پیش کی ہے کہ صوبے کے امیر شہریوں کی جانب سے خریدی جانے والی لگژری اشیاء پر بے روزگاری ٹیکس عائد کر کے بے روز گار نوجوانوں کی مدد کی جائے۔