لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آج معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، جو آج پاکستان کی معیشت کا حال ہے اس سے سب پریشان ہیں،23ارب سے فارن ریزروز11ارب ڈالر پر آ گئے ہیں، اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5بدترین مارکیٹس میں ہورہا ہے، یہ ایٹمی طاقت کو بھکاری بنا کر پیش کررہے ہیں، شہباز شریف نے کہا جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ساتھ دیں گے،
ان کو سانپ سونگھ گیا یہ جنوبی پنجاب پر کچھ نہیں کریں گے۔ وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ آج جو پاکستان کی معیشت کا حال ہے اس سے سب پریشان ہیں، ہم نے حکومت چھوڑی تو گروتھ ریٹ 6فیصد تھا جو آج 3فیصد ہے، پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی، ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے،ایکسپورٹ میں کمی آ گئی، ہم جب گئے تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر تھے پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5بدترین مارکیٹ میں ہورہا ہے،ہم نے حکومت چھوڑی تو گروتھ ریٹ 6فیصد تھا جو آج 3فیصد ہے، پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی، ڈیوٹی بڑھائی گئی ہے،ایکسپورٹ میں کمی آ گئی، ہم جب گئے تھے تو زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر تھے پاکستان کی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے، اسٹاک مارکیٹ کا شمار دنیا کی 5بدترین مارکیٹ میں ہورہا ہے،سروے کمپنیوں نے فنانشل ریٹنگ کو بی کیٹیگری میں کر دیا ہے،23ارب سے فارن ریزرورز11ارب ڈالر پر آ گئے ہیں، یہ ایٹمی طاقت کو بھکاری بنا کر پیش کر رہے ہیں، ثابت ہو گیا کنٹینر پر بولا گیا سب جھوٹ ہے، نیازی صاحب نیب کے پیچھے چھپنا چھوڑدیں، وزیراعلیٰ کے پی کے کہتے ہیں نیب سے کلین چٹ مل گئی، آپ سے این آر او کون مانگ رہا ہے، علیمہ خان کو کلین چٹ مل گئی ہے، شہباز شریف نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کیلئے ساتھ دیں گے، ان کو سانپ سونگھ گیا ہے یہ جنوبی پنجاب پر کچھ نہیں کریں گے، غریب قوم کی سواری اورنج لائن کو یہ سفید ہاتھی کہہ رہے ہیں۔