ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا فیصلہ ، اب کس رنگ کی شرٹ اور پینٹ پہننے کی سفارش کر دی گئی؟

datetime 9  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور(اے این این)پنجاب پولیس کی وردی کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا آئی جی پنجاب کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے نیلے رنگ کی شرٹ اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ کی سفارش کر دی۔ وردی کے ڈیزائن اور کپڑے کی کوالٹی کا فیصلہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی میٹنگ میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے 2017 میں پنجاب پولیس کی کالی یونیفارم تبدیل کرکے اولیو گرین کر دی تھی۔

تب سے لیکر آج تک پنجاب پولیس کی یونیفارم کی تبدیلی ایک معمہ بن کر رہ گئی ہے۔ سابق آئی جی عارف نواز نے بھی یونیفارم کو تبدیل کرنے کے لیے کمیٹی بنائی تھی لیکن وہ کمیٹی یونیفارم کو تبدیل نہ کر سکی، کیونکہ کمیٹی کے متعدد افسران نے اتنی جلدی یونیفارم تبدیل کرنے کی مخالفت کر دی تھی۔ موجودہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے بھی یونیفارم کی تبدیلی کے لیے ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کیلئے نیلے رنگ کی قمیض اور گہرے نیلے رنگ کی پینٹ کی سفارش کر دی گئی ہے۔ پنجاب پولیس کی نئی یونیفارم اسلام آباد پولیس کے طرز کی ہو گی۔ کمیٹی کی طرف سے کپڑے کے ڈائزین کوالٹی کے فائنل کرنے کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو رپورٹ بھجوائی جائے گی۔ جسکے بعد آئی جی پنجاب نئے یونیفارم کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ پنجاب پولیس کے اہلکار نئے مالی سال پر نئی وردی میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ پولیس کے دربار میں آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پرانی کالی وردی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جسکا فیصلہ اب آئی جی پنجاب نے خود ہی بدل دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…