اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی ڈیفنس فیز 6 میں سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے روکنے کی کوشش۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ اہلیہ کے ہمراہ کار میں گھر جارہا تھاکہ اس دوران ڈیفنس فیز 6 میں مسلح کار سوار شخص نے روکنے کی کوشش کی۔محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ کار سواروں کے ہاتھ میں پستول تھی ، اسلحہ نکال کر ان کی طرف کیا تو گاڑی بھگادی۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین چار دن سے دھمکیاں مل رہیں تھیں۔سیکورٹی نہ مانگی اور نہ انھیں دی گئی مگر گزشتہ ایک دو ماہ میں جو واقعات ہوئےاس تناظر میں حکومت سیکورٹی کا جائزہ لے۔دوسری جانب محمد زبیر کےبیٹے احسن زبیر کا کہنا ہے کہ ملزمان سےگولی نہیں چلی یا پھر وہ کوئی پیغام دینا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔