سڈنی(آئی این پی ) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان سڈنی میں تین روزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا،پاکستانی وفد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گا ۔منگل کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شروع ہوگیا ، سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں 12رکنی پاکستانی وفد اجلاس میں شریک ہے ۔ یہ وفدپاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کرے گا۔پاکستان پابندی کا سامنا کرنے والی تنظیموں کے خلاف اقدامات سے آگاہ کرے گا۔
مشکوک ترسیلات زر پر رپورٹ بھی اجلاس کے سامنے رکھی جائے گی ۔سڈنی میں جاری مذاکرات میں پاکستانی حکام نے ایشیا پیسفک گروپ کو بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹ اور اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں۔ پاکستان دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔حکام نے داعش، القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کیے گئے اقدامات سے بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو آگاہ کیا۔ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مذاکرات 10 جنوری تک جاری رہیں گے۔