اسلام آباد(آن لائن) علی رضا عابدی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ، وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ برطانیہ سے جلد رابطہ کر کے بانی ایم کیو ایم کے خلاف 200 سے زائد مقدمات کا ریکارڈ برطانیہ بھیجا جائے گا۔ بانی ایم کیو ایم کی جانب سے مزید اہم پارٹی رہنماؤں کو قتل کروانے کا بھی خدشہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے علی رضا عابدی کے قتل میں بھی
بانی ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کاشبہ ہے اس لئے حکومت نے برطانیہ سے جلد رابطے کا فیصلہ کر لیاہے برطانیہ سے بانی ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی یا حوالگی کی بات ہو گیان کے خلاف درج 200 سے زائد کیسز کاریکارڈ برطانیہ بھیجا جائے گا حکومت پاکستان کی جانب سے موقف اختیار کیا جائے گا کہ بانی ایم کیو ایم مزیداہم پارٹی رہنماؤں کو بھی قتل کروا سکتے ہیں اس لئے انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے یا ان کے خلاف برطانیہ میں کارروائی کی جائے۔