اسلام آباد (آن لائن) مشہور تھور واقعہ بچوں سے زیادتی کی وفاقی حکومت نے رپورٹ شائع کر دی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے رپورٹ کے مطابق بچوں سے زیادتی کرنے والے زیادہ تر سیاسی طور پر با اثر دولتمند اور پڑھے لکھے لوگ ہیں جو اپنا اثرورسوخ پیسہ یا دباؤ کو استعمال کر کے بچوں سے زیادتی کرتے تھے وفاقی متحسب
کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والے بچے غریب اور ان پڑھ اورپسماندہ خاندان سے ہیں اور جاگیر داروں اور سیاستدانوں کو ان مجرموں کی پشت پناہی حاصل ہے رپورٹ کے مطابق زیادتی کا شکارہونے والے بچوں پر کیس واپس لینے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے اور رقم وغیرہ یا دباؤ سے خاموش رہنے کا کہا جاتا ہے ۔