اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تین دن لگاتاربارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی، تفصیلات جاری، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ جمعرات سے ہفتہ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات
کی شام بارش برسانے والا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا اورجمعرات کی شام سے کوئٹہ ، ژوب ، بنوں، کوہاٹ ، ڈیرہ اسماعیل خان، میں بارش ہوگی لاہور سمیت بالا کی پنجاب گلگت بلتستان اورکشمیر میں جمعرات سے ہفتے تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے کراچی اور مکران کے ساحل پر بلکی بارش متوقع ہے۔