اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کو این آر او وزیراعظم نے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کی رہنما اور سابق وزیر مملکے برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مشترکہ حکمت عملی پر اجلاس سے مراد سعید، فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کو باہر رکھا جائے، یہ ایسا ماحول بنا دیں گے کہ ڈائیلاگ نہ ہوسکے، جب جب یہ تینوں پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں اجلاس ہی نہیں چلتا۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری پڑھتے
کم ہیں میں نے انہیں پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے پراپرٹی خریدی؟ علیمہ باجی کے شوہر غالباً سرکاری افسر ہیں جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کا ہر پارٹی میں رہنے کا 6 ماہ کا ریکارڈ ہے، 10 ارب روپے الزام کے کیس میں عمران خان کا وکیل پیش نہیں ہوتا، ایف آئی اے وزیراعظم عمران خان کے انڈر آتا ہے، علیمہ باجی کو این آر او وزیراعظم نے دیا ٗ این آر او کی بات کرتے ہوئے حکومت کو شرم آنی چاہیے۔