جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کیا کام کررہی ہیں؟فواد چوہدری نے علیمہ خان کے ذرائع آمدن بتادیئے ،حیرت انگیز انکشاف

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان گزشتہ 20 سال سے کاٹن ایکسپورٹ کاکام کرتی ہیں۔فواد چوہدری نے یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کے سوال پر کیا ۔مریم اورنگزیب نے اس دوران استفسار کیا کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے یہ پراپرٹی خریدی ؟ علیمہ باجی کے شوہر غالبا سرکاری افسر ہیں،جنہوں نے یہ پراپرٹی خریدی ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم اورنگزیب جتنا پکا منہ بناکر بات کرتی ہیں،

اس پر انہیں ایوارڈ دینا چاہیے ، میں ان کی فن کاری کے ہنر کی بات کررہا ہوں۔ان کا کہناتھاکہ ن لیگی ترجمان کی حکمت عملی یہ ہے کہ پانی اتنا گدلا کرو کہ لوگوں کو سمجھ نہ آئے،ماڈل ٹاون کے ملزمان سوٹ ٹائی لگاکرپارلیمنٹ آتے ہیں،انہیں تو جیل میں ہونا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے جوابا کہا کہ فواد چوہدری پڑھتے کم ہیں میں نیانہیں پڑھنیکامشورہ دیاتھا،اعظم سواتی نے خود استعفا نہیں دیا،سپریم کورٹ نے لیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اعظم سواتی کے کیس کونواز شریف اورماڈل ٹاو ن سے تقابل کرنازیادتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…