اسلام آباد (این این آئی)تمام موبائل ڈیوائسز بشمول غیرتصدیق شدہ جو 15 جنوری 2019 تک موبائل نیٹ ورک پر زیر استعمال ہوں گے ان کی سروس جاری رہیگی اورغیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوائسز کو زیر استعمال موبائل نمبروں کے ساتھ منسلک کردیا جائیگا۔پی ٹی اے نے یہ اقدام وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی جانب سے منظور شدہ ٹیلی کام پالیسی 2015ء کے سیکشن 9.6 کے پیش نظر موبائل فونز کی
شناخت اور بلاک کرنے کے نظام ڈیوائس آئی ڈینٹی فکیشن رجسٹریشن بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے حوالے سے اقدامات کیا ۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے اسمگل شدہ فونز کے استعمال کی روک تھام کیلئے ڈی آئی آر بی ایس نظام رائج کرنیکی منظوری دی تھی اور کہا کہ 31دسمبر 2018ء کے بعد اسمگل شدہ موبائل فونز بند کر دیئے جائیں گیجس میں توسیع کے بعد 15جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ۔