جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،پاکستان کی سب سے پہلی کراس بارڈر ریمی ٹینس سروس متعارف کروا دی گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک نے ملائیشیا کی Valyou کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے پاکستان کی سب سے پہلی بلاک چین کراس بارڈر ریمی ٹینس سروس متعارف کروا دی ہے۔ یہ سروس Ant فنانشل سروس گروپ کے تحت چلائے گئے آن لائن پے منٹ پلیٹ فارم Alipay کی جانب سے تیار کردہ صنعت کی مایہ ناز بلاک چین ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ والٹ سے والٹ بلاک چین ریمی ٹینس سروس ٹیلی نار کے ایزی پیسہ اور Valyou جو ایک مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی ہے اور بینکنگ سے محروم کمیونٹی کو ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرتی ہے،

کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اس منصوبہ کا اعلان ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے شرکت کی۔بلاک چین ٹیکنالوجی سے ملائیشیا سے پاکستان کو ترسیلات زر کی رفتار اور کارکردگی کو نمایاں طور پر بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہ ٹیکنالوجی رقوم کی منتقلی کو انتہائی محفوظ اور شفاف بنانے کو یقینی بناتی ہے جیسا کہ بلاک چین ریمی ٹینس پلیٹ فارم کے ذریعے صارف کی پرائیویسی کو محفوظ بنانے کے ضمن میں بھیجی گئی تمام معلومات جدید ترین پروٹوکولز کے ساتھ خفیہ رکھی جائیں گی۔گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان طارق باجوہ نے Ant فنانشل، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، Valyou ملائیشیا اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رسمی ریمی ٹینس چینل کے استعمال کو فروغ دینے کیلئے شراکت داری اور اس نئے اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال تقریباً 20 ارب ڈالر کی بین الاقوامی ترسیلات مجموعی میکرو اکنامک استحکام کے نقطہ نظر اور لاکھوں خاندانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مثبت پس منظر کی حامل ہیں۔ ملکی ترسیلات کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں 6 فیصد، ہمارے تجارتی خسارہ کا 50 فیصد سے زائد اور برآمدات کا 85 فیصد اور مالی سال 2017-18ء کے دوران درآمدات کا ایک تہائی سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رسمی مالیاتی چینلز کے استعمال کے ذریعے ترسیلات زر کی منتقلی کو فروغ دینے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں

اور نئی بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ترسیلات زر کی خدمات کراس بارڈر ترسیلات کی فوری طور پر منتقلی اور رقوم بھیجنے اور وصول کنندہ دونوں کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کرنے کی ان کوششوں کو پورا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگا جنہوں نے بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال سے بین الاقوامی ترسیلات کا آغاز کیا ہے۔ طارق باجوہ نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مالیاتی شعبہ جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری، اپنی خدمات میں توسیع اور ملک میں مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانے کے لئے مصنوعات کی پیشکش کرتے ہوئے موجودہ سازگار مارکیٹ ماحول سے مستفید ہوگا۔

بلاک چین کی حامل ترسیلات زر کی خدمات 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی جس کے تحت دونوں ممالک کے مابین رقوم کی فوری منتقلی اعلیٰ مسابقتی نرخ پر ممکن ہوگی۔ ایک سالہ آزمائشی مدت کے دوران Alipay کی جانب سے ٹرانزیکشن فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ Ant فنانشل کے سی ای او اور ایگزیکٹو چیئرمین ایرک جِِنگ نے اس موقع پر کہا کہ نئی ترسیلات زر کی خدمات ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مثالوں میں سے ایک ہے جو ممالک کی ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے اہداف کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ ہم پاکستان کی مالیاتی شمولیت کی کوششوں کا حصہ بننے کے لئے کوشاں ہیں اور ہم نے اپنی خدمات زیادہ سے زیادہ جگہوں پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مستفید کرنے کیلئے کامیابیوں کی تلاش کیلئے وقف کر رکھی ہیں۔

انہوں نے اس منصوبہ کو ممکن بنانے میں تعاون کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایزی پیسہ اور Valyou کو اس اہم پیشرفت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جس کے ذریعے دونوں ممالک میں لوگوں کو سہولت میسر ہوگی اور اس کے ذریعے پاکستان کو فن ٹیک اختراعات اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ثانوی اخراجات کو ختم کرتے ہوئے نئی ترسیلات زر کی خدمات صارفین کے لئے لین دین کی لاگت کو کم کرتی ہیں جبکہ بلاک چین ٹیکنالوجی رقوم بھیجنے اور وصول کرنے والے دونوں کو اپنی رقوم کو ٹریک کرنے کے قابل بناتی ہے جس سے سروس کی کارکردگی اور تحفظ میں نمایاں طور پر اضافہ ہوتا ہے۔ ٹیلی نار فنانشل سروسز، ٹیلی نار گروپ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ روُور بجارم نے کہا کہ بین الاقوامی ترسیلات کرنے والے پاکستانی صارفین کو

اس نوعیت کی شفاف اور تیز رفتار سروس کی فراہمی سے ملک میں بین الاقوامی رقوم کی منتقلی کی وضاحت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملائیشیا سے پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر ہوتی ہیں اور اسے ایزی پیسہ ۔ Valyou کی شراکت داری سے مزید بہتری کیلئے تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ سروس ٹیلی نار گروپ اور Ant فنانشل سروسز کے مابین قریبی شراکت داری کا نتیجہ ہے اور دنیا کو مالیاتی خدمات کی شمولیت فراہم کرتے ہوئے معاشروں کو بااختیار بنانے کے لئے ہمارے نکتہ نظر کا خلاصہ ہے۔ اس سروس کا مقصد اس سروس کے لئے قابل اطلاق موبائل والٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پیش کردہ موجودہ مراعات کے ساتھ ترسیلات زر کے لئے رسمی چینلز کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور فروغ دینا ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے صدر اور سی ای او شاہد مصطفی نے

اس موقع پر کہا کہ دنیا میں مالیاتی شمولیت کی خدمات کی فراہمی کے ذریعے معاشروں کو بااختیار بنانے کیلئے آئی آر سروس کا انتخاب ٹیلی نار گروپ اور Ant فٰنانشل کا مشترکہ وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیران کن نئی ٹیکنالوجیز کا ایک مضبوط بیانیہ ہے جو پاکستان میں مالیاتی خدمات کو تبدیل کر سکتا ہے جو ملکی قومی ایجنڈے کی اولین ترجیح ہے۔پاکستان اپنے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے عمل سے گذر رہا ہے۔ پاکستان کی حکومت پانچ سالہ منصوبہ کے ذریعے اپنی قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی کو بہتر بنا رہی ہے جس کا مقصد ایس ایم ایز کی مالیاتی رسائی کو بہتر بناتے ہوئے 30 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنا اور 5.5 بلین ڈالر کی اضافی برآمدات کرنا ہیں۔ 2015ء سے Alipay نے چین سے باہر مقامی پارٹنرز کے ساتھ 9 سٹریٹجک شراکت داریاں کی ہیں۔ آج تک Alipay اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر عالمی سطح پر ایک ارب سے زائد فعال صارفین کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…