اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ جاری کر دیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویڑن بینچ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ نواز شریف کی سزا معطل کرنے کی درخواست احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کے
ساتھ ہی سنی جائے گی کیونکہ اپیلوں کی سماعت سے قبل سزا معطلی کی درخواست نہیں سنی جاسکتی اور موسم سرما کی تعطیلات کے باعث اپیلوں پر فوری سماعت نہیں ہوسکتی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف نے سزا کے خلاف اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔