منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اعظم سواتی نے صرف وزارت سے استعفیٰ دیا،کیا وہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟ چیف جسٹس نے مثال قائم کردی،بڑا حکم جاری

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سینیٹر اعظم سواتی نے صرف وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے تاہم وزارت پر اب بھی ان کا نام چل رہا ہے ٗکیا وہ رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟ منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اعظم سواتی کے وکیل علی ظفر نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اعظم سواتی نے صرف وزارت سے استعفیٰ دیا ہے ٗ ہم اس معاملے کو 62 ون ایف کے تحت دیکھ رہے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا اعظم سواتی رکن اسمبلی رہنے کے اہل ہیں؟ابھی بھی وزارت پر اعظم سواتی کا نام چل رہا ہے۔چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار سے مکالمہ کرتے ہوئے استفسار کیاکہ آئی جی صاحب آپ نے اب تک کیا کیا ہے؟آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی، نجیب اللہ، جان محمد، فیض محمود اور جہانزیب کے خلاف پرچہ درج کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ‘جو سارا کرتا دھرتا ہے، اس کے خلاف کچھ نہیں کیا؟ اس لیے کہ وہ بڑا آدمی ہے؟’ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ صرف ایک فون نہ سننے پر آئی جی تبدیل کردیا، پھر بھینس بھی نہیں نکلی جس پر عدالتی معاون فیصل صدیقی نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے لکھا ہے کہ آئی جی کے تبادلے میں اعظم سواتی کا کردار نہیں لیکن تبادلہ اْسی دن کیا گیا جب آئی جی نے فون سننے سے انکار کیا۔اس موقع پر چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرکے کہا کہ اگر لوگوں کو انصاف نہیں دینا تو کس چیز کے آئی جی لگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں کو مارا پیٹا گیا، آپ سے کہا داد رسی کریں لیکن آپ بھی مل گئے۔

چیف جسٹس نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرکے کہاکہ عامر ذوالفقار، آپ کے بارے میں میرا تاثر بہت خراب ہوگیا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں بھی آگیا کہ وزیر کے ساتھ پولیس نے خصوصی برتاؤ کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہم مثال قائم کرنا چاہتے ہیں کہ بڑے آدمی چھوٹوں کو روند نہیں سکتے، ہم اعظم سواتی کو 62 ون ایف کا نوٹس کر دیتے ہیں کیونکہ پولیس نے تو پرچہ درج کرنا نہیں۔اس موقع پر عدالتی معاون نے بتایا کہ جے آئی ٹی کے مطابق اعظم سواتی نے 2 اثاثوں کے بارے میں غلط بیانی کی۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی نے کچھ معاملات میں نیب کو مداخلت کی سفارش کی ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن کے علاوہ کوئی ایسا فورم ہے جہاں اس معاملے کو بھیجا جائے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…