اورنج ٹرین خزانے پر بوجھ ،ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے کتنے ارب درکارہیں؟منصوبہ مکمل کیاجائے گا کہ نہیں؟بڑا اعلان کردیاگیا

8  جنوری‬‮  2019

لاہور ( این این آئی) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین خزانے پر بوجھ ہے ،تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ہم کم سے کم نقصان کی کوشش ہے اور منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،10ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں ،

شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ۔ انہوں نے اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن ٹرین کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،10ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں ،پنجاب حکومت 120ارب روپے سالانہ کے بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی ،خالی خزانے کے ساتھ ایسے چونچلوں کو کیسے چلایا جا سکتا ہے؟،شاہانہ فیصلے کرنے والوں نے پنجاب کے عوام کے ساتھ ظلم کیا ۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک ایسے منصوبے کسی طور نہیں چلا سکتے،بھاری سبسڈی پنجاب حکومت کے بس کی بات نہیں ۔اورنج لائن ٹرین کے تمام سٹیشن کمرشلائز کیے جائیں گے،ٹرین سٹیشن مختلف نجی اداروں اور بینکوں سے منسلک ہوں گے ،سالانہ اشتہاری مہم کے ذریعے بھاری رقوم حاصل ہوں گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ نواز لیگ ہوتی تو اورنج ٹرین کا حشر بھی سستی روٹی منصوبے جیسا ہوتا،عوام کو تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی ضرورت ہے،موجودہ حکومت ہر منصوبے کا حقائق کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے۔  سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین خزانے پر بوجھ ہے ،تاخیر کی ذمہ دارسابقہ حکومت ہے ہم کم سے کم نقصان کی کوشش ہے اور منصوبے کا باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ،10ارب روپے ٹرین کے صرف ماہانہ اخراجات کیلئے درکارہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…