جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہونے لگا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان رہا۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اوپن کرنسی مارکیٹ میں چینی یوآن کی قدر میں استحکام جبکہ یورو، برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 5پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.85روپے اورقیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.95 روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.80روپے سے گھٹ کر138.60روپے اورقیمت فروخت139.20روپے سے گھٹ کر139.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں40پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں بالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے بڑھ کر157.90روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے بڑھ کر159.70روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید175.60روپے سے بڑھ کر176.00روپے اورقیمت فروخت177.40روپے سے بڑھ کر177.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.75روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے بڑھ کر37.05روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.70روپے اورقیمت فروخت37.95روپے سے بڑھ کر38.00روپے ہوگئی۔

منگل کوچینی یوآن کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.80روپے اور قیمت فروخت20.80روپے پرمستحکم رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38600،38700،38800،38900اور39000کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 کروڑ روپے سے زائداضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.16فیصدزائدجبکہ65.66فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکلز، فوڈ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39148پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔تاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس490.10پوائنٹس اضافے سے39052.50پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 کروڑ81لاکھ47ہزار224روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب84ارب44کروڑ74لاکھ8ہزار60روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ67لاکھ90ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت96لاکھ87ہزار170 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،

جس کے حصص کی قیمت44.78روپے اضافے سے1389.23روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت36.13روپے اضافے سے1032.63روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت52.00روپے کمی سے2796.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت22.99روپے کمی سے802.00روپے ہوگئی ۔منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ23ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے6.22روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں97لاکھ68ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت78پیسے اضافے سے24.28روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس296.18پوائنٹس اضافے سے18505.41پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1402.97 پوائنٹس اضافے سے65839.70پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس246.96پوائنٹس اضافے سے28776.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…