لاہور( این این آئی )قومی احتساب بیورو( نیب ) لاہور نے سیکرٹری سکول ایجوکیشن شیخ ظفر اقبال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شیخ ظفر اقبال کے پاس 62جائیدادوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ شیخ ظفر اقبال نے اپنی
مدت ملازمت میں 43جائیداد خریدیں جبکہ 12انہیں تحفہ میں ملیں اور ان جائیدادوں کی مالیت اربوں روپے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ ظفر اقبال کی بیرون ملک جائیداد کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔ فلور ملز، رائس ملز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کی ملکیت کے بارے میں بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔