اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے فرنس آئل کی درآمدات کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ملک میں قائم تیل کی تمام ریفائنریز کو صلاحیت اور معیار کو بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کو ترجمان پیٹرولیم ڈویڑن مذکورہ ریفائنریز سالانہ بنیادوں پر پٹرولیم مصنوعات پر اربوں روپے کی حاصل کی جانے والی ڈیم ڈیوٹی کی آمدن کو استعمال کرتے ہوئے حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کریں گے ٗتمام ریفائنریز اور متعلقہ حکومتی اداروں کو ہدایت کی گئی کہ فرنس آئل کی پیداوار کم کرکے نہ ہونے کے برابر کر دی جائے اور
فرنس آئل کی اسٹوریج کی صلاحیت سے استفادہ کرنے کیلئے بجلی بنانے والوں سے تجارتی معاہدے کریں۔مستقبل میں تمام ریفائنریز اس بات کو یقینی بنائی گئی کہ خام تیل کی ضمنی پیداوار میں فرنس آئل سے ہونے والی پیداوار انتہائی کم کردی جائے اس کے ساتھ آئل ریفائنریز کو چاہیے کہ اضافی اسٹوریج کی سہولیت کا آغاز کیا جائے ٗاس کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کیلئے ڈیم ڈیوٹی کا استعمال کیا جائے۔حکومت کی جانب سے فوری طور پر فرنس آئل کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے.تاہم کے الیکٹرک اس سے مستثنیٰ ہے۔