ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

دیر آید درست آید! ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کی باری آگئی ،ایف بی آرنے ایسا فیصلہ کرلیا کہ جو ہر کسی کی خواہش تھی

datetime 8  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس بچانے اور اثاثے چھپانے والے امیروں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا، ملک بھرکے ریجنل ٹیکس دفاتر کو کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی کہ وکیل کے بجائے ذاتی حیثیت میں طلب کیا جائے گا، وضاحت نہ دینے پر وارنٹ جاری ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے اثاثے اور گاڑیاں رکھنے والے نشانے پر آگئے۔

ایف بی آرنے ٹیکس نادہندہ امیرافراد کے خلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ کرلیا ہے، ملک بھرکے تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، جس میں ان لینڈ ریونیو کے 23 دفاترکو نوٹس بھیجنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہرآرٹی او فہرست میں شامل ٹاپ 20افرادکونوٹس بھجیں گے ، سندھ کے سات ان لینڈ دفاتر کی لسٹ میں شامل افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ایف بی آرکے مطابق تمام افراد کو وکیل کے ذریعے نہیں، ذاتی حیثیت میں دفتر پیش ہونیکی ہدایت کی جائے گی اور وضاحت نہ دینے پر ناقابل ضمانت گرفتاری کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں ٹیکس چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوا تھا ، جس میں ایف بی آر نے ایک سو انہتر بڑے ٹیکس چوروں کو نوٹسسز جاری کئے تھے۔ایف بی آر اعلامیہ میں کہا گیا تھا ایک سو انہتر ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے، ان میں ایسے افراد بھی شامل ہیں جو کہ بڑی بزنس ٹرانزیکشنز اور ڈیلز میں شامل ہیں، یہ افراد 3000 سی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اور ماہانہ 10 لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں۔اعلامیہ میں واضع کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا، جنھوں نے گزشتہ چند سالوں میں 2 کروڑ روپیک ی پراپرٹی اور 1800سی سی یا اس سے زائد کی گاڑیاں خریدیں، اس کے علاوہ ایک کروڑ روپے سالانہ کرائے کی مد میں کمانے والے بھی ریڈار پر ہوں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…